اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عائزہ خان کا کرینہ کپور سے متاثر ہو کر شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کا انکشاف

22 Sep 2024
22 Sep 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کرینہ کپور سے متاثر ہو کر شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کرینہ کپور جیسا سٹائل اپنا کر ان کے فلمی ڈائیلاگز پر منظر کشی کرتی دکھائی دیں۔

مذکورہ ویڈیو میں عائزہ خان نے بالی ووڈ فلم "کبھی خوشی کبھی غم" کے کرینہ کپور کے مشہور ڈائیلاگز پر لِپ سنک کرتے ہوئے "بیبو" کے جیسی اداکاری کی۔

پوسٹ کے کیپشن میں عائزہ نے مداحوں سے سوال کیا کہ" کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں نے کرینہ کپور کو دیکھ کر ہی اداکاری کا آغاز کیا تھا؟ آپ کو اندازہ ہے کہ میں نے کرینہ کپور کی فلم ’جب وی میٹ‘ کتنی بار دیکھی ہے؟"

عائزہ خان کی اس ویڈیو کو جہاں مداحوں نے پسند کیا تو وہیں ہانیہ عامر سمیت دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اداکارہ کے سٹائل کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے