اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

اے آئی سسٹم کے ذریعے پولیس اہلکاروں کے بھی ای چالان شروع

22 Sep 2024
22 Sep 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کے ذریعے پولیس اہلکاروں کے بھی ای چالان شروع کردیئے گئے۔

لاہور میں ہیلمٹ نہ پہنے والے تمام موٹرسائیکل سواروں کےخلاف آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم متحرک ہو گیا، شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور ماڈل روڈز پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ مکمل بند کردیا گیا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا ہے کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم سے 2 لاکھ 27 ہزار 761 چالان ٹکٹس جاری کیے جاچکے ہیں جبکہ مینوئل طریقہ کار سے بغیر ہیلمٹ 3 لاکھ 10 ہزار موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کارروائی کی گئی، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا ٹریفک دفاتر میں بھی داخلہ بند کردیا گیا ہے جبکہ فریش لائسنس کےلئے ہیلمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ بغیر ہیلمٹ پارکنگ کی بھی اجازت نہیں ہوگی، مال روڈ،کینال روڈ،جیل روڈ پر 95 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا خوش آئند ہے، ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے، بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہے، ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہیڈ انجری کیسز میں نمایاں کمی ہوئی، چالان کا مقصد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے