21 Sep 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کی نامور اور سُپر ماڈل مشک کلیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
مشک کلیم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اپنی ننھی پری کی پیدائش کا اعلان کیا۔ماڈل نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں مشک کلیم، اُن کے شوہر اور نومولود بیٹی کا ہاتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اُن کے ہاں رواں ماہ 13 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔مشک کلیم نے بیٹی کے نام سے متعلق بتایا کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کا نام ‘عاریہ ضیاء’ رکھا ہے۔فیشن انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مشک کلیم کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ مشک کلیم نے سال 2021 میں اپنے دیرینہ دوست اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ نادر ضیاء کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔