اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لڑکیوں کو خود مختار ہونے سے پہلے شادی کر لینی چاہیے: صبا فیصل

20 Sep 2024
20 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو سمجھدار ہونے کے بعد لیکن خود مختار ہونے سے پہلے شادی کر لینی چاہیے۔

حال ہی میں اداکارہ صبا فیصل نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی بہوؤں سے تعلقات اور بطور ساس ماضی کی غلطیوں سمیت مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔صبا فیصل نے کہا کہ میں اپنی دونوں بہوؤں سے پیار کرتی ہوں، میں نیہا اور نیشا دونوں کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرتی ہوں، دراصل میری چھوٹی بہو کو مداح بہت پسند کرتے ہیں،شاید اس کے حجاب کے انداز یا اس کے نرم بولنے کی وجہ سے، اس کی تصاویر ہمیشہ وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے غیر شادی شدہ لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ انہیں صحیح عمر میں شادی کر لینی چاہیے، میں 20 سال کی عمر میں شادی کے حق میں نہیں لیکن شادی کے لیے 30 برس کی عمر بھی بہت زیادہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے