20 Sep 2024
(ویب ڈیسک) تاریخ کی کامیاب ترین پاکستانی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کی بھارت میں نمائش کی خبر سے بھارتی انتہا پسند آگ بگولا ہوگئے اور فلم کی ریلیز رکوانے کے لیے دھمکیوں پر اتر آئے۔
ہندو انتہا پسند جماعت نو نریمان سینا نے دھمکی دی ہے کہ بھارت میں پاکستانی فلموں کو ریلیز نہیں ہونے دیا جائے گا اور نہ ہی پاکستانی اداکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کرنے دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ فواد خان،حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان اور حمائمہ ملک کی اداکاری سے سجی دی لیجنڈ آف مولا جٹ 2 اکتوبر سے بھارتی باکس آفس پر ریلیز کی جائے گی۔