19 Sep 2024
(لاہور نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ سوزین فاطمہ شادی کی بندھ میں بندھ گئیں۔
حال ہی میں اداکارہ سوزین فاطمہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں دولہا کے ہمراہ عروسی جوڑے میں دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے مداحوں کو اپنی شادی کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ "میں نے دسمبر 2023ء میں شادی کرلی تھی، جس کا اعلان اب کر رہی ہوں"۔
سوزین نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ" دو سچے ساتھی اور ایک سفر، وہ محبت جسے ہم نے صرف حاصل نہیں کیا بلکہ اس رشتے کو ساتھ مل کر بنایا ہے اور ہم ہمیشہ کے لیے ایک ہو گئے"۔واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنے شوہر کی تصویر کے علاوہ مزید کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔