اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اپنے کام اور کرداروں سے رشتوں کی اہمیت کو سمجھا: عائزہ خان

19 Sep 2024
19 Sep 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کام اور کرداروں سے رشتوں کی اہمیت کو سمجھا ہے۔

حال ہی میں عائزہ خان نے برطانیہ میں فلسطینیوں کیلئے منعقدہ ایک چیریٹی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کام سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسے پراجیکٹ کا انتخاب کرنے کی کوشش کرتی ہوں جس کے ذریعے میں ناظرین کو کوئی پیغام دے سکوں، میرا یہ ماننا ہے کہ دیکھنے والوں کو کچھ سبق دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات یہ ضروری نہیں کہ پیغام صرف سامعین کے لیے ہو، آپ ایک شخص کے طور پر بھی حالات سے سیکھتے ہیں، اداکارہ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے مبشریٰ جعفر کے کردار سے سیکھا کہ کیسے اپنے غصے پر قابو پانا چاہیے۔

اسی طرح میرا مشہور کردار مہوش بھی رہا ہے جس سے میں نے سیکھا کہ پیار کرنے والوں کی بہت قدر کرنی چاہیے تو میں اپنے شوہر دانش کی بہت قدر کرتی ہوں، میں بالکل اپنے شوہر کو تنگ نہیں کرتی وہ جو کہتے ہیں میں مان لیتی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے