اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مجھے کئی خواتین ریجیکٹ کر چکی ہیں، میکال ذوالفقار کا انکشاف

19 Sep 2024
19 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کے معروف فلم سٹار و ماڈل میکال ذوالفقار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی خواتین مسترد کر چکی ہیں اور حال ہی میں ایک خاتون نے ریجیکٹ کیا ہے۔

میکال ذوالفقار نے دنیا نیوز  کے مقبول مزاحیہ شو مذاق رات میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے میزبان عمران اشرف کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں شعر و شاعری کا شوقین نہیں اور نہ ہی مجھے یہ سمجھ آتی ہے، مجھے شاعری کے بجائے میوزک پسند ہے۔

مردوں کو اکثر اوقات خواتین کی جانب سے ملنے والی ریجیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے میکال ذوالفقار نے انکشاف کیا کہ مجھے متعدد بار خواتین مسترد کر چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی حال ہی میں ایک خاتون نے مجھے یہ کہہ کر مسترد کیا ہے کہ وہ پہلے سے ہی کسی اور میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگ مجھ سے ڈرتے ہیں حالانکہ میں ایک بہت سادہ اور شریف انسان ہوں، شاید میں اداکار ہوں اس لیے مجھے لوگ صحیح طرح سمجھ نہیں پاتے۔

میکال نے کہا کہ مجھے مداح ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ سے مشابہ قرار دیتے ہیں جو مجھے بہت اچھا لگتا ہے، حیرت کی بات ہے کہ آج تک مجھے کسی نے کسی بالی ووڈ فنکار کے ساتھ مشابہ قرار نہیں دیا، لوگ بالی ووڈ چھوڑ کر مجھے ہالی ووڈ فنکاروں کے ساتھ ملاتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے