اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ سونیا مشال کے ہاں ننھی پری کی آمد

19 Sep 2024
19 Sep 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سونیا مشال کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سونیا مشال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے 12 ستمبر کو اپنی ننھی پری کا دنیا میں استقبال کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار ہماری بیٹی ہماری زندگی میں جادو بکھیرنے آگئی ہے، انہوں نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ!  اللہ تعالیٰ نے ہمیں جنت کے ایک ٹکڑے "زیوا صوفی" سے نوازا ہے۔

سونیا نے اپنی بیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ماما اور بابا! آپ کی محبت میں گرفتار ہیں کیونکہ آپ بہت خوبصورت اور بالکل ٹھیک ہیں۔

واضح رہے کہ سونیا مشال نے فروری 2022 میں شادی کی تھی، ان کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، سونیا مشال کے مقبول ڈراموں میں نیلی زندہ ہے، صنف آہن، رنگریزا اور تو عشق ہے سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے