اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

چند سال قبل اسلامی تعلیمات سیکھنا شروع کیں: نوشین شاہ

19 Sep 2024
19 Sep 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے کہا ہے کہ چند سال قبل ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کے بعد اسلام کی تعلیمات حاصل کرنا شروع کیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے خیالات کھل کر بیان کیے۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج سے 4 یا 5 برس قبل احساس ہوا کہ دنیا اور دنیا داری کے پیچھے بھاگتے بھاگتے ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا شکار ہو گئی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب ہم اللہ تعالیٰ کو بھول کر صرف اس کے بندوں کو خوش کرنے میں لگ جاتے ہیں تو ہم نہ بندوں کو خوش کر سکتے ہیں اور نہ ہی ہم اللہ کی ذات کو خوش کر سکتے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ اس کے احکامات کی تعمیل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب کچھ سال پہلے اس بات کا احساس ہوا تو اسلام اور اس سے جڑی چیزیں پڑھنی شروع کیں اور اسلام کے بارے میں سیکھنا شروع کیا۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل نوشین شاہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ بے چینی اور ڈپریشن جیسی ذہنی مشکلات سے دو چار ہیں، انہوں نے مکمل حجاب میں تصویر شیئر کرتے ہوئے بذریعہ انسٹا پوسٹ مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے