اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

ہرالیکشن میں نئےصوبےکا نعرہ لگا کرعوام کوبیوقوف بنایا جاتا ہے:طارق بشیرچیمہ

19 Sep 2024
19 Sep 2024

(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ طارق بشیرچیمہ نے کہا ہے کہ ہر الیکشن میں نئے صوبے کا نعرہ لگا کر عوام کو بیوقوف بنایا جاتا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ نئے صوبے بنانے کے متعلق باتوں کی سوائے سیاسی نعرے کے کوئی حیثیت نہیں، سیاسی جماعتیں سیاسی سٹنٹ کے لیے نئے صوبے بنانے کے نعرے لگاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بننے سے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی، نئے صوبے بننے سے سارا بجٹ لاہور، ملتان میں نہیں لگے گا، جتنے چھوٹے یونٹ بنیں گے اتنا ہی بہتر ہو گا، بہاولپور کی ایک مختلف حیثیت ہے۔

طارق بشیرچیمہ کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے سب ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں، بہاولپور کے لوگوں نے متفقہ آئین پر دستخط کیے تھے، ہمیں جنوبی پنجاب صوبے سے کوئی اختلاف نہیں، تخت لاہور کے بعد اب ملتان کے جوتے کھانا شروع کر دیں، بہاولپور صوبے کی حیثیت بحال کی جائے۔

رہنما مسلم لیگ نے مزید کہا کہ بہاولپور سٹیڈیم میں بانی پی ٹی آئی نے بھی صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا، پیپلزپارٹی نئےصوبے کا نعرہ صرف ملتان کی حد تک لگاتی ہے، الیکشن میں نئے صوبے کا نعرہ لگا کر لوگوں کوبیوقوف بنایا جاتا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے