اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

اتفاق رائے کے بغیر آئینی ترامیم نہیں ہو سکتیں: پلوشہ خان

19 Sep 2024
19 Sep 2024

(لاہور نیوز) رہنما پیپلزپارٹی پلوشہ خان نے کہا ہے کہ اتفاق رائے کے بغیر آئینی ترامیم نہیں ہو سکتیں۔

دنیا نیوزکے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت پر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے دستخط کیے، میثاق جمہوریت ایک دستاویز ہے، میثاق جمہوریت کےبہت سارے نکات پرعمل ہوا۔

انہوں نے آئینی ترامیم کے مسودے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر قانون کو مسودے کےمعاملے پرموقف دینا چاہیےتھا، مارکیٹ میں10مسودے گردش کررہے ہیں ،میں نے ایک بھی نہیں دیکھا، دس قسم کےمسودے سامنےآئیں گے تو پھر دس باتیں ہی پھیلیں گی، ہمیں اصل ڈرافٹ نہیں دکھایا گیا۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونےکہا ہے کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے، کسی کے کردار کی کوئی بھی گارنٹی نہیں دے سکتا۔

عمران خان کے حوالے سے سوال پر پلوشہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی گفتگو پر کیا بات کروں، اگر اتفاق رائے نہیں ہوگا تو آئینی ترامیم نہیں ہوسکتیں، اتحادی جماعتیں نمبرز گیم مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، حکومت اسمبلی اجلاس سے قبل نمبرز گیم کے حوالے سے پر اعتماد تھی، ہمیں نمبرز پورے ہونے کے متعلق حکومت کی طرف سے کہا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلےدن سے مشکلات میں گری ہے، ہم نےکبھی بھی عدالت کے خلاف لشکرکشی نہیں کی، میثاق جمہوریت معاہدے کے پابند ہیں، ہم میثاق جمہوریت کی وجہ سے آئینی عدالت کا دفاع کریں گے۔

پلوشہ خان نے مزید کہا کہ بھٹو کی پھانسی پر مٹھائی بانٹنے والوں میں بانی پی ٹی آئی بھی شامل ہو سکتےہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے