اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

جولائی سے اگست کے دوران غذائی اجناس کے درآمدی بل میں 24 کروڑ ڈالر کمی

18 Sep 2024
18 Sep 2024

(لاہور نیوز) جولائی سے اگست کے دوران غذائی اجناس کے درآمدی بل میں 24 کروڑ ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی۔

 دستاویزات کے مطابق جولائی سے اگست کے دوران غذائی اجناس کا درآمدی بل 1 ارب 6 کروڑ ڈالر رہا، رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں غذائی اجناس کی درآمدات میں 18.15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال اسی عرصے میں غذائی اجناس کی درآمدات 1 ارب 30 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں۔

 دستاویزات میں بتایا گیا کہ اگست میں غذائی اجناس کی درآمدات میں سالانہ 18.01 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، اگست میں غذائی اجناس کی درآمدات کا حجم 55 کروڑ 64 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال اگست میں غذائی اجناس کی درآمدات 67 کروڑ 86 لاکھ ڈالر تھیں، جولائی کی نسبت اگست میں غذائی اجناس کی درآمدات میں 9.01 فیصد اضافہ رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں غذائی اجناس کی درآمدات 51 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں، اگست میں دودھ اور کریم کی درآمدات میں سالانہ 23 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی، اگست میں دودھ اور کریم کی درآمدات کا حجم 1 کروڑ 16 لاکھ ڈالر رہا۔

مزید برآں اگست میں سویا بین آئل کا درآمدی بل 33.39 فیصد کمی سے 2 کروڑ 12 لاکھ ڈالر رہا، دو ماہ کے دوران سویا بین آئل کی درآمدات میں 52.50 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے