(لاہور نیوز) آئی پی پیز کی موجیں کم نہ ہو سکیں، گزشتہ مالی سال میں 36 پلانٹس کو 435 ارب 96 کروڑ روپے کی اضافی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا۔
کول پلانٹس کیپسٹی پیمنٹس لینے والی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر آ گیا، دستاویزات کے مطابق 36 پلانٹس کو مجموعی طور پر 923 ارب 81 کروڑ روپے دیئے گئے، حب جنریشن کمپنی کی کیپٹسی پیمنٹس میں ایک سال کے دوران 44 ارب 42 کروڑ روپے اضافہ ہوا جبکہ حب پاور پلانٹس کی پیداوار صفر ہے۔
دستاویزات کے مطابق ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو 132 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں ہوئیں، ساہیوال کول پاور کی کیپسٹی پیمنٹس میں 76 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، پورٹ قاسم کی کیپسٹی پیمنٹس میں 39 ارب 27 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، پورٹ قاسم کو 102 ارب روپے سے زائد ادا کئے گئے، تھر کول بلاک ون پاور جنریشن کمپنی کو کیپسٹی پیمنٹس میں 93 ارب 58 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اس بار 105 ارب دس کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔
دستاویزات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پن بجلی والے کروٹ پاور کمپنی کی کیپٹسی پیمنٹس میں سو فیصد سے زائد اضافہ ہوا، کروٹ پاور کی کیپسٹی پیمنٹس میں 34 ارب سے بڑھ کر 77 ارب 99 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔