اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پی ٹی آئی کے 21 ستمبر کے جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن

18 Sep 2024
18 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے 21 ستمبر کے جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن شروع ہوگیا۔

پولیس نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ کو گرفتار کر لیا، علی امتیاز وڑائچ 2 گھنٹے پولیس کی حراست میں رہے جس کے بعد پولیس نے انہیں رہا کر دیا۔

اس کے علاقہ پولیس نے رات گئے پی ٹی آئی لیڈر عالیہ حمزہ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ 16 ماہ پابند سلاسل رہنے کے باوجود پولیس نے میرے گھر ریڈ کیا، تین تھانوں کی پولیس نے میرے گھر پر آدھی رات کو ریڈ کیا، پولیس نے میرے گھر کی تلاشی لی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کے جلسے سے ڈرے ہوئے ہیں، میں ضمانت پر ہوں، اگر مطلوب ہوں تو مجھے بتایا جائے۔

پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے لاہور جلسے کے انتظامات کے سلسلے میں 27 رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے، ‏صدر لاہور شیخ امتیاز محمود اور سیکرٹری جنرل اویس یونس نے کمیٹی کا اعلان کیا، کمیٹی میں شامل منتظمین لاہور جلسے کے تمام تر انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 21 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے رکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے