ماہرہ خان نے اپنےبیٹے اذلان کی پیدائش کے وقت لی گئی پہلی تصویر مداحوں کیساتھ شیئر کردی
(ویب ڈیسک) پاکستان کی سُپر اسٹاراداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان کی پیدائش کے وقت لی گئی یادگار تصویر شیئر کردی۔
گزشتہ روز 15 ستمبر کو ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان کی 15ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر اداکارہ نے اپنے بیٹے کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ بھی جاری کی۔ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی 15 سال پُرانی تصویر پوسٹ کی جوکہ اداکارہ کے بیٹے کی پیدائش کے وقت اسپتال کے کمرے میں لی گئی تھی۔
مذکورہ تصویر میں ماہرہ خان محبت بھری نظروں سے اپنے اکلوتے اور نومولود بیٹے اذلان کو دیکھ رہی تھیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں 24 برس کی عُمر میں اپنی کُل کائنات کو دیکھتے ہوئے، صرف میرا اذلان۔
اُنہوں نے بتایا کہ اُن کے بیٹے اذلان کی پیدائش سال 2009 میں 15 ستمبر کو ہوئی تھی۔ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ اپنے بیٹے سمیت تمام بچوں کے حق میں دُعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ میرے اذلان سمیت تمام بچوں کو سلامت رکھے، انہیں خوش و خرم، صحت مند اور لمبی زندگی عطا فرمائے، وہ اچھے راستے کا انتخاب کریں اور ہمیشہ شیطان کے شر سے محفوظ رہیں، آمین۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ جیسا کہ میری امی کہتی ہیں، ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھ یا رب، آمین انشاء اللہ۔