اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار یاسر حسین کا مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کو خواب میں دیکھنے کا انکشاف

16 Sep 2024
16 Sep 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکار،رائٹر اور میزبان یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو خواب میں دیکھا تھا۔

تفصیلات کےمطابق حال ہی میں یاسر حسین نے  ایک  ٹی وی شو میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نےاپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی۔شو کے آخری  میں ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان نے یاسر حسین سے پوچھا کہ اُنہوں نے آخری بار کونسا خواب دیکھا تھا؟

اس سوال کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ میں نے اپنے حالیہ خواب میں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دیکھا تھا۔یاسر حسین نے کہا کہ خواب میں عامر لیاقت حسین اپنے اہلخانہ کے ہمراہ امریکا میں موجود تھے اور میں نے اُن کی رہائش گاہ پر قیام کیا ہوا تھا۔

اداکار نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کا گھر عالیشان اور خوبصورت تھا جبکہ وہ شلوار قمیض میں ملبوس تھے اور اپنے اہلخانہ کے ساتھ کافی خوش نظر آرہے تھے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے خواب میں یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ عامر لیاقت حسین کا گھر امریکا کی کونسی ریاست یا کونسے علاقے میں تھا؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے