اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف ملکی ترقی کی گروتھ میں بڑی رکاوٹ قرار

12 Sep 2024
12 Sep 2024

(لاہورنیوز) پلاننگ کمیشن حکام نے ملکی ترقی کی گروتھ میں آئی ایم ایف کو بڑی رکاوٹ قرار دے دیا۔

 

سینیٹرقراۃ العین مری کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس ہوا جس میں پلاننگ کمیشن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملکی ترقی کیلئے 7 فیصد گروتھ کی ضرورت ہے لیکن آئی ایم ایف گروتھ حاصل کرنے میں بڑی رکاوٹ ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے ہر سال ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کے باعث پروڈکٹویٹی متاثر ہو رہی۔

پلاننگ کمیشن حکام نے وزارت منصوبہ بندی کے پانچ سالہ پلان 29-2024 میں ترقی کی راہ میں درپیش 11 چیلنجز کی نشاندہی بھی کی،کمیشن کی جانب سے گروتھ میں کمی، بڑھتی ہوئی آبادی اور نوکریوں کی عدم فراہمی گروتھ میں بڑی رکاوٹیں قرار دی گئیں، پیداواری صلاحیت میں کمی، میکرواکنامک عدم استحکام اور ایس او ایز نقصانات کو بھی ملکی معیشت میں حائل رکاوٹیں قرار دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ نان سکلڈ ہیومن، سرمایہ کاری نہ ہونا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بھی ملکی معیشت ترقی نہیں کر رہی،ملکی جی ڈی پی گروتھ 3.5 فیصد ہے جبکہ پاکستان کو 7 فیصد گروتھ کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف قرض پروگرام کے باعث ملکی اکانومی کی گروتھ میں کمی ہوئی ہے۔

پلاننگ کمیشن حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں یوتھ ہر سال بڑھ رہی ہے لیکن نوکریوں کا فقدان ہے، جس پر چیئرپرسن کمیٹی قراۃ العین نے کہا کہ ملک میں آبادی کی گروتھ ہولناک حد تک پہنچ چکی جس کو کنٹرول کرنا لازم ہو چکا۔

کمیشن کی دستاویز میں پانچ سالہ پلان کے تحت ٹیکنالوجی کا استعمال،ریجنل ڈویلپمنٹ،موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے تجاویز دی گئی ہیں،سیاحت کو فروغ دینے، نجی سرمایہ کاری بڑھانے، زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے تجاویز بھی پلان میں شامل ہیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے