11 Sep 2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کی گاڑی کو ٹکر لگ گئی۔
نامعلوم ویگو ڈالے نے جج ارشد جاوید کی گاڑی کو کینال روڈ پر ٹکر مار دی، ویگو ڈالے کی ٹکر سے جج ارشد جاوید کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
جج ارشد جاوید بحفاظت انسداد دہشت گردی عدالت میں پہنچ گئے، گاڑی کو مرمت کے لئے ورکشاپ پہنچا دیا گیا۔