11 Sep 2024
(لاہور نیوز) لاہور کے نواحی علاقے ہڈیارہ میں 70 سالہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عتیق سمیت چار افراد نے فائرنگ کرکے کمل بی بی کو قتل کر دیا، رات گئے ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود کمل بی بی موقع پر دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے ملزمان کے والد کو مقتولہ کے داماد نے کچھ عرصہ قبل قتل کر دیا تھا، ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس نے مقتولہ کی لاش کو مردہ خانے جمع کروا کر بیٹی کی درخواست پر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔