اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تمام ریاستی وسائل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے پر لگے ہوئے ہیں: شبلی فراز

09 Sep 2024
09 Sep 2024

(لاہور نیوز ) مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ تمام ریاستی وسائل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے پر لگے ہوئے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جتنے فگرز اوپر نیچے کریں مہنگائی کم نہیں ہو رہی، ملک نہیں چل رہا، ادارہ جاتی تباہی کی طرف ملک جا رہا ہے، وزیر خزانہ کے پاس کوئی چوائس نہیں ہے۔

شبلی فراز کی اظہار خیال کےدوران حکومتی ارکان کی جانب سے خوب شور شرابا بھی کیا گیا، شبلی فراز  نے کہا کہ 40 سال آپ نے حکومت کی اور ملک کا بیڑا غرق کیا، ہم 3 سال حکومت میں رہے اس وقت ہماری گنتی کم کی جا رہی ہے۔

شبلی فرازکا مزید کہنا تھا کہ یہاں عوام کے خلاف قانون سازی ہو رہی ہے، ایوان کے رولز میں ترمیم کریں کہ قانون سازی کے حق یا مخالفت میں کھڑے ہو کر ووٹ کریں، ایسے قوانین منظور نہ کریں جس پر آپ کو ندامت ہو۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے