اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاک بحریہ کا ملکی دفاع میں اہم کردار، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:عطا تارڑ

08 Sep 2024
08 Sep 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کا ملکی دفاع میں اہم کردار ہے، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگارشہدا کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ نیول ہیڈکوارٹرز یادگارشہدا پرحاضری دینا میرے لیےباعث اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کا ملکی دفاع میں اہم کردار ہے، ہمارا عزم ہے کہ ملک کو استحکام کی طرف لایا جائے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک بحریہ کی قربانیاں لازوال ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ملک میں امن کا قیام ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، پاک بحریہ  نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، سی پیک ملکی معیشت کے لیےانتہائی اہم ہے، پاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے