08 Sep 2024
(لاہور نیوز) تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں جلسے کا مقررہ وقت ختم ہونے میں چند منٹ باقی رہ گئے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے طے شدہ این او سی کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے این او سی میں جلسے کرنے کی اجازت 4 بجے سے شام 7 بجے تک ہے۔
دوسری جانب ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ جلسے کے وقت کے بارے میں منتظمین کو آگاہ کر دیا گیا ہے، جلسہ وقت پر ختم کرنا ہے، جلسہ کے وقت میں تاخیر ہوئی تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔