اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

5سال میں آئی ٹی برآمدات کا ہدف 25 ارب ڈالر، ماہرین تجاویز دیں: وزیر اعظم

05 Sep 2024
05 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانچ سال میں آئی ٹی برآمدات کا ہدف 25 ارب ڈالر ہے، آئی ٹی ماہرین تجاویز دیں۔

اسلام آباد میں اے گوگل فار پاکستان آگے بڑھو کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گوگل کی کارکردگی عالمی سطح اور پاکستان میں لائق تحسین ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تعلیم و تربیت کیلئے وسائل فراہم کرنا ہوں گے ، صبر و استقامت سے ہی کامیابی ملتی ہے، ناکامیوں کے بعد کامیابی حاصل کرنا ہی اصل زندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سیکرٹری آئی ٹی کی تعیناتی شفاف طریقے سے ہوئی، گوگل کی خدمات بڑھانے کیلئے وفاق کے ساتھ صوبائی حکومتوں کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا، ڈیجیٹائزیشن سے کرپشن کا خاتمہ، محصولات میں اضافہ ممکن ہو سکے گا، وسائل کا موثر استعمال یقینی بنایا ہو گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کیلئے تجاویز دی جائیں، آئندہ پانچ سال میں آئی ٹی برآمدات سے 25 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنا ہے،  آئی ٹی ماہرین ہدف کےحصول کیلئے اپنی تجاویز دیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے