05 Sep 2024
(لاہور نیوز ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو شہر اقتدار میں 8 ستمبر کو جلسے کی اجازت دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سنگجانی سے متصل پسوال روڈ پر کھلے مقام پر جلسے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے اسلام آباد میں داخلے کیلئے روٹس متعین کر دیئے گئے۔
انتظامیہ نے اجازت نامے میں بتایا ہے کہ جلسہ شام 4 بجے شروع ہو کر شام 7 بجے اختتام پذیر ہو گا تاہم منتظمین ذمہ دار ہوں گے کہ جلسہ کے شرکاء متعین حدود سے باہر نہیں جائیں گے۔
اجازت نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی صورتحال کے باعث این او سی کسی بھی وقت منسوخ کیا جاسکتا ہے، دوسری جانب انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ جلسہ گاہ کو اسلحے سے پاک رکھنا ہماری ذمہ داری ہو گی۔