اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خطے میں سٹریٹجک استحکام کیلئے ہماری مسلح افواج کا کردار کلیدی ہے: وزیر اعظم

05 Sep 2024
05 Sep 2024

(لاہور نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی میں آرمی وار گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ خطے میں سٹریٹجک استحکام کیلئے ہماری مسلح افواج کا کردار کلیدی ہے۔

آئی ایس پی آر  نے وزیر اعظم شہباز شریف کو اختتام پذیر ہونے والے وار گیمز اور آپریشنل تیاریوں پر جامع بریفنگ دی، وزیر اعظم  نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وزیر دفاع، وزیر خزانہ، وزیر اطلاعات، آرمی چیف اور سینئر فوجی حکام  نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عسکری قیادت نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ہر قیمت پر تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ پاک فوج موجودہ سکیورٹی چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے، اس موقع پر پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے کیلئے صلاحیت بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں سٹریٹجک استحکام برقرار رکھنے کیلئے مسلح افواج کے کردار کا اعتراف کیا، انہوں نے کہا کہ خطے میں سٹریٹجک استحکام برقرار رکھنے میں ہماری مسلح افواج کا کردار کلیدی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے