05 Sep 2024
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ محض ڈنڈے کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے، قومی ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بجلی اور گیس کا بحران ہے، یہ بحران حکمران طبقےکی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے راولپنڈی میں تاریخی دھرنا دیا، وقتی ریلیف کے بجائے بجلی کے ٹیرف میں کمی کی جائے، ہمارے معاہدے کی پاسداری میں17دن باقی رہ گئے ہیں، معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوا تو پرامن سیاسی مزاحمت کو آگے بڑھائیں گے۔