اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئندہ 24 گھنٹے میں شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں مزید بارش کا امکان

03 Sep 2024
03 Sep 2024

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں می تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ بارش نارووال میں 68 ملی میٹر، سیالکوٹ ایئرپورٹ 55، سٹی 45، لاہور سٹی 47، ایئرپورٹ 27، گوجرانوالہ 41، منڈی بہاؤالدین 23، حافظ آباد 22، بہاولنگر 21، گجرات 18،خانیوال میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

علاوہ ازیں اوکاڑہ میں 09 ملی میٹر، لیہ، جھنگ، شیخوپورہ، قصور 05، کوٹ ادو 04، ،ڈی جی خان 02، ملتان (شہر)، سرگودھا (سٹی) اورجوہرآباد میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد رہا، لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 71 فیصد رہی، اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کچھ اس طرح رہا کہ ریونیو سوسائٹی میں 69، یو ایم ٹی 58، سید مراتب علی روڈ پر 69 ریکارڈ کیا گیا۔

یوایس قونصلیٹ 69میں ، پاکستان انجینئرنگ سروسز 64 ،سی ای آر پی آفس 68، نٹسول آفس 71 اور لاہور امریکن سکول میں 56 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے