اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کپیسٹی پیمنٹس پر بات چیت جاری، امید ہے مسئلہ حل ہو جائیگا: سردار ایاز صادق

03 Sep 2024
03 Sep 2024

(لاہور نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کپیسٹی پیمنٹس کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، امید ہے کپیسٹی پیمنٹس کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

ڈسکوز کی نجکاری کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے کہا کہ 2015 میں پاکستانی پارلیمنٹ دنیا کی پہلی گرین پارلیمنٹ بنی، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں صرف ریگولیٹری فریم ورک کا کردار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس وقت توانائی کی قیمتوں کا ایشو ہے، اس وقت کپیسٹی ادائیگیوں کا معاملہ زیر بحث ہے، جب آئی پی پیز لگے ڈالر ریٹ کیا تھا؟ اب کیا ہے؟ 2008 میں بہت لوڈ شیڈنگ تھی، کوئی سرمایہ کاری پر تیار نہیں تھا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ روس یوکرین تنازع کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھیں، ڈسکوز کے نقصانات بہت زیادہ ہیں کسی کا نقصان دوسرا کیوں بھرے، وزیر اعظم ٹیوب ویل سولرائزیشن کا سوچ رہے ہیں، سولرائزیشن کی وجہ سے بڑے صارفین گرڈ سے نکل رہے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پانچ سال بعد سپیکر کا چارج سنبھالا تو دیکھا آئی ٹی والا قانون سازی میں بٹھایا گیا ہے، ہم نے جس کا رول تھا واپس اسی کو سونپا ہے۔

سردار ایاز صادق  نے کہا کہ جب سردیاں آئیں گی بجلی کی طلب کم ہو گی، بجلی کی سردیوں میں طلب بڑھانے پر رعایت دینے پر کام ہو رہا ہے، کپیسٹی پیمنٹ میں کمی پر بھی کام ہو رہا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے