اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کی نجکاری یکم اکتوبر کو کرنے کا فیصلہ

26 Aug 2024
26 Aug 2024

(لاہور نیوز) قومی ایئر لائنز( پی آئی اے ) کی نجکاری یکم اکتوبر 2024 کو کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے سیکرٹری نجکاری ڈویژن جواد پال نے بریفنگ دی۔

سیکرٹری نجکاری ڈویژن جواد پال نے بریفنگ میں بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری یکم اکتوبر 2024 کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری کیلئے جانچ پڑتال کا پراسیس ستمبر میں مکمل ہو جائے گا۔

دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے نے گزشتہ 8 برسوں میں 5 سو ارب روپے کا نقصان کیا، گزشتہ مالی سال پی آئی اے نے 80 ارب روپے کا نقصان کیا ہے، پی آئی اے کے ذمہ مجموعی طور پر 825 ارب روپے کی ادائیگیاں ہیں۔

نجکاری ڈویژن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں کسی بین الاقوامی کمپنی نے حصہ نہیں لیا، اس پر کمیٹی رکن سحر کامران  نے کہا عالمی کمپنیاں سرمایہ کاری نہیں کر رہیں تو ایس آئی ایف سی کو بند کر دینا چاہیے۔

دوران اجلاس سیکرٹری نجکاری ڈویژن جواد پال کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ملازمین کو نجکاری کے تین سال کے دوران ملازمت پر رکھنے کی تجویز ہے، نجکاری کے تین سال بعد ملازمین کو پیکیج دے کر ریٹائرڈ کیا جا سکے گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے