26 Aug 2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی چوری برداشت نہیں، بجلی کے پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ جیسے فون میں پری پیڈ سسٹم ہوتا ہے اسی طرح کا میٹر بھی ملنا چاہئے۔
اویس لغاری نے کہا کہ کوشش ہے کہ بجلی چوری سے ہونے والا نقصان گزشتہ سال سے کم ہو، بجلی چوری قابل برداشت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، بجلی صارفین کو سہولتیں دینے کے لئے اقدامات جاری ہیں، پاور سیکٹر کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ ریلیف کو عام آدمی تک پہنچایا جائے گا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، 45 ارب کا ریلیف ہر صارف تک پہنچایا جائے گا۔