اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

دو چینی کمپنیوں کا پاکستان میں سستے خام مال کی تیاری کیلئے پلانٹ لگانے کا اعلان

25 Aug 2024
25 Aug 2024

(لاہور نیوز) دو سرکردہ چینی کمپنیوں نے پاکستان میں اپنے پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے، ناپا کیمیکلز، شنگ شاؤ پنجاب میں ٹیکسٹائل سے متعلقہ خام مال تیار کرے گی۔

دونوں کمپنیوں سے مقامی صنعتوں کے لیے سستے خام مال کی تیاری کے مقصد سے دونوں منصوبوں میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔

9ویں کلر اینڈ کیمیکل ایکسپو 2024 کے کنوینر اور پنجاب ڈائز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرحیم چغتائی نے کہا کہ ناپا کیمیکلز اور شاو شنگ کیمیکلز پنجاب میں سرمایہ کاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ رینبو انڈسٹریز جلد ہی شاؤ شنگ کیمیکلز کے ساتھ مشترکہ منصوبہ شروع کرے گی، چینی سرمایہ کاری سے ہماری مقامی رنگوں اور کیمیکلز کی صنعت کو جدید ترین ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ترقی ملے گی۔

عبد الرحیم چغتائی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پہلے ہی 10 سال کی ٹیکس چھٹی، مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی اقتصادی زونز میں یونٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آرگنائزر راشد الحق نے کہا کہ دو روزہ نویں کلر اینڈ کیم ایکسپو نے رنگوں، کیمیکلز اور متعلقہ صنعتوں کی نمائندگی کرنے والے 300 سے زائد نمائش کنندگان کو راغب کیا۔ ان میں چین، ملائیشیا، ترکی اور ایران کی کمپنیاں اور ان کے نمائندے بھی شامل تھے۔

نمائش کا اہتمام ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل، رینبو گروپ اور پنجاب ڈائز اینڈ کیمیکل مرچنٹس ایسوسی ایشن نے کیا تھا، چائنہ ڈائیسٹفز انڈسٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین مسٹر شی ژیان پنگ نے بھی اس میگا ایونٹ میں شرکت کی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے