اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگی بجلی سے انڈسٹری سمیت ہر شعبہ متاثر ہورہا ہے: چودھری شافع حسین

25 Aug 2024
25 Aug 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی سے انڈسٹری سمیت ہر شعبہ متاثر ہورہا ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے سولر پینلز بنانے والی مقامی کمپنی سپریم سولسن کے وفد نے ملاقات کی، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں صوبے میں سولر انرجی کے فروغ کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل سولر انرجی کے فروغ سے وابستہ ہے، مہنگی بجلی سے انڈسٹری سمیت ہر شعبہ متاثر ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سولر انرجی کا فروغ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، گھروں، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، زرعی ٹیوب ویلوں اور انڈسٹریل سٹیٹس کو سولر انرجی پر منتقل کیا جارہا ہے، چین کا ایک بڑا سرمایہ کار گروپ اسی سال پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گا۔

صوبائی وزیر صنعت نے مزید کہا کہ سولر انرجی کی مقامی کمپنیوں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، مقامی سرمایہ کاروں کے ذریعے بیٹریوں کے ری سائیکلنگ پلانٹ بھی لگائے جائیں گے، پن بجلی کیلئے چھوٹے ڈیمز بنانے پرفوکس کرنے کی بھی ضرورت ہے، قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں بننے والا گارمنٹ سٹی مکمل سولر انرجی پر ہوگا۔

ملاقات کے دوران سپریم سولسن کمپنی کے ڈائریکٹر یاسر بن طاہر اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے