اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار کی کیا صورتحال ہے؟جانئے

24 Aug 2024
24 Aug 2024

(ویب ڈیسک) ملک میں گزشتہ مالی سال2023-24کے دوران خوردنی تیل کی مقامی پیداوار13.20 فیصد اضافے کے ساتھ6 لاکھ 40 ہزار948 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق مالی سال 2022-23میں ملک میں خوردنی تیل کی مقامی پیداوار 5لاکھ 66 ہزار 239 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی تھی جو کہ مالی سال 2023-24 فیصد اضافے کے ساتھ چھ لاکھ چالیس ہزار نو سو اڑتالیس میٹرک ٹن ہوگئی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ جون 2023میں ملک میں 56109 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی جومئی 2023کے مقابلہ میں 1.44 فیصداورگزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 2.91 فیصدزیادہ ہے۔مئی میں ملک میں 55314 میٹرک ٹن اورگزشتہ سال جون میں 54520 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔اعداد وشمارکے مطابق مالی سال 2024میں ملک میں 1494476میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 4.14فیصدکم ہے۔

مالی سال 2023میں ملک میں 1559059میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔جون میں ملک میں 124737میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارہوئی جومئی کے مقابلہ میں 0.77 فیصد اورگزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 4.53فیصدکم ہے۔مئی میں ملک میں 125699 میٹرک ٹن اورگزشتہ سال جون میں 130651میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے