اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی وزیر صنعت تنویر حسین نے ایکسپوسینٹر میں نویں کلر اینڈ کیمیکل نمائش کا افتتاح کردیا

24 Aug 2024
24 Aug 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر صنعت رانا تنویرحسین کی جانب سے ایکسپوسینٹر میں نویں کلر اینڈ کیمیکل نمائش کا افتتاح کردیا گیا۔

 

تفصیلات کےمطابق لاہور کے  ایکسپو سینٹر میں نویں کلر اینڈ کیم ایکسپو کا آغاز ہوا  جس میں  300 سے زائد نمائش کنندگان بشمول غیر ملکی متنوع مصنوعات کی نمائش  کی گئی ،نویں کلر اینڈ کیمیکل نمائش کا افتتاح  وفاقی وزیر صنعت تنویر حسین نے کیا۔ ایکسپو سینٹر پہنچنے پر نمائش کے کنوینر عبدالرحیم چغتائی، آرگنائزر راشد الحق اور دیگر نے تنویر حسین  کا استقبال کیا، فیتا کاٹ کر وفاقی وزیر صنعت نے نمائش کا افتتاح کیااور منتظمین نے انہیں اسٹالز کا دورہ کرایا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئےتنویر حسین کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف معیشت کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ مہنگائی کچھ کم ہوئی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہیں کر رہے، ری اسٹرکچرنگ کی جا رہی ہے۔ اس وقت پاکستان کو ایکسپورٹ بڑھانے کی سخت ضرورت ہے،یہ والیم صرف تیس بلین ڈالر ہے جبکہ امپورٹ اس سے کہیں زیادہ ہے۔

وفاقی وزیر صنعت نے کہا کہ وزیراعظم نے کامرس منسٹری کو ٹارگٹ دیا ہے کہ ایکسپورٹس کو تین سال میں ساٹھ ارب ڈالرز پر لے کر جانا ہے۔ اس وقت ہمارا ایجنڈا معیشت کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ دو ہزار سترہ میں جب نواز شریف وزیر اعظم تھے تو پاکستان دنیا کی چوبیس ویں معیشت تھا پھر ہماری معیشت چالیس پر چلی گئی۔

تنویر حسین کا مزید کہناتھا کہ  اس وقت بجلی کے ریٹ بہت زیادہ ہیں ہماری کوشش ہے اس پر کام کریں۔ سبسڈی سو فیصد صحیح لوگوں کو نہیں مل رہی۔ وزیراعظم کی ترجیح زراعت ہے۔ لوگوں کو ٹریکٹرز دے رہے ہیں۔ سب نے دیکھا کہ کس طرح سازش کی گئی، بانی پی ٹی آئی کہتے تھے کہ مجھے نکالا تو میں اور زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔ چیزیں جب سامنے آئیں گی تو کردار بھی سامنے آجائیں گے۔

واضح رہے کہ  نمائش میں چین، ملائیشیا، ترکی، ایران کی کمپنیاں اور نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ نمائش ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل، رینبو گروپ اور پنجاب ڈائز اینڈ کیمیکل مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کی گئی ہے۔ افتتاحی تقریب میں صنعتکار الطاف اے غفار، محمد صلاح الدین، چیئرمین چائنا ڈائی اسٹفز انڈسٹری ایسوسی ایشن مسٹر شی ژیان پنگ بھی شامل تھے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے