اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت کا مشرق وسطیٰ کے ساتھ ملکی برآمدات میں اضافے کا فیصلہ

24 Aug 2024
24 Aug 2024

(ذیشان یوسفزئی) وفاقی حکومت نے مشرق وسطیٰ کے ساتھ ملکی برآمدات میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشرق وسطی کے ساتھ تجارت میں اضافے کیلئے حکومتی اقدامات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں، حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

سعودی عرب میں سنگل کنٹری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا، سعودی عرب میں سنگل کنٹری نمائش 5 سے 7 فروری 2025 تک ہو گی، آئندہ سال سعودی عرب میں لائف سٹائل شو کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے تجارتی وفد کی آئندہ ہفتے یا ستمبر میں آمد متوقع ہے، ایران، کویت، اردن ، عمان اور یمن کے ساتھ جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ایران کے ساتھ جوائنٹ ورکنگ گروپ کی تشکیل رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے، شام کے ساتھ جوائنٹ ورکنگ گروپ کی تشکیل ستمبر میں متوقع ہے جبکہ عراق اور شام کے ساتھ تجارتی وفود کی آمد پائپ لائن میں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے