24 Aug 2024
(لاہور نیوز)وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت چینی کی قیمتوں میں اضافے کے عوامل کا مکمل جائزہ لیتی رہے گی اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے وزارت خزانہ کی جانب سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چینی کی پرچون اور تھوک کی قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کڑی نظر رکھے گی، حکومت چینی کی قیمتوں میں اضافے کے عوامل کا مکمل جائزہ لیتی رہے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا اور وزارت صنعت چینی کی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ کو آگاہ رکھے گی۔