اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

23 Aug 2024
23 Aug 2024

(لاہور نیوز) ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کا پارہ 0.10فیصد گر گیا،سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وارمہنگائی کی مجموعی شرح 16.69 فیصد ریکارڈ ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 21 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 9 اشیاء سستی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 17 روپے 40 پیسے اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں دال چنا فی کلو 20 روپے 19 پیسے مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے آلو کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 40 پیسے ،تازہ دودھ، لہسن، دال ماش اوردہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر ،گڑ ،مٹن، بیف بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ ہفتے 20 کلو آٹے کا تھیلا 51 روپے 37 پیسے سستا ہوا،کیلے فی درجن 3 روپے تک سستے ہوئے، دال مسور، دال مونگ اور بریڈ بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں، چائے، گیس اور بجلی چارجز سمیت 21اشیا کی قیمتیں مستحکم بھی رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے