23 Aug 2024
(ویب ڈیسک) گلبرگ میں ٹریفک حادثہ، ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
حادثہ مین بلیوارڈ پر پیش آیا، حادثہ ٹرک اور سریوں کی ٹرالی میں ٹکراؤ کے باعث رونما ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹرک سریوں سے بھری آگے جاتی ٹرالی سے ٹکرا گیا،حادثہ کے باعث ٹرک کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا، جبکہ ٹرک ڈرائیور اس میں پھنس گیا،موقع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹرک میں پھنسے ہوئے ڈرائیور کو نکالا، حادثہ میں ٹرک ڈرائیور زخمی ہوگیا،پولیس نے قانونی کارروائی کے لئے ٹرک اور ٹرالی کو تھانے منتقل کر دیا۔