23 Aug 2024
(لاہور نیوز) غریبوں کیلئے ریلیف کی ایک اور امید ختم ہو گئی۔
وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت 2 ہفتوں تک یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کر دے گی، شہریوں کو آٹا، چینی اور گھی سمیت تمام اشیاء مہنگی خریدنا پڑیں گی۔
سیکرٹری صنعت و پیداوار کا کہنا ہے رائٹ سائزنگ کمیٹی نے تجاویز تیار کی ہیں جس میں مختلف وزارتیں بھی شامل ہیں،وفاقی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں جس کے باعث یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد جو ٹائم لائن طے ہو گی اس کے مطابق سٹورز بند ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا رائٹ سائزنگ کمیٹی کی دیگر اداروں کو بند کرنے کی تجویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔