22 Aug 2024
(لاہو نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے 26 کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے، چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور آفس 21 کروڑروپے کا نادہندہ ہے۔
چیئرمین میونسپل کمیٹی اسٹریٹ لائٹ قصور 18 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،جنرل اسپتال لاہور کے ذمہ 16کروڑ روپے واجب الادا ہی۔
،ٹی ایم او راوی ٹاؤن کے ذمہ 14کروڑ روپے واجب الادا ہیں، اسی طرح ٹی ایم اوداتا گنج بخش ٹاؤن 13کروڑروپے کا نادہندہ ہے، اس کے علاوہ میو اسپتال کا آئی وارڈ بھی 10کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔