22 Aug 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے روز بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 532 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 78 ہزار 793 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 515 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 78 ہزار 260 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب 24 کروڑ 87 لاکھ 20 ہزار 904 روپے مالیت کے 18 کروڑ 45 لاکھ 60 ہزار 28 شیئرز کا لین دین ہوا۔