اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

معیشت استحکام کی جانب گامزن، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا: وزیر خزانہ

22 Aug 2024
22 Aug 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد دوبارہ بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔

بونا- راست کنیکٹیویٹی منصوبے کے نفاذ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میرے لئے اس تقریب میں شرکت مسرت کا باعث ہے، بونا -راست کنیکٹیویٹی منصوبہ ایک احسن اقدام ہے، بونا -راست منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد دوبارہ بحال ہونا شروع ہو گیا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں میکرو اکنامک استحکام آ رہا ہے، توانائی کے شعبے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات کیلئے پرعزم ہیں، ہمارا ڈیجیٹل اکانومی کی جانب بڑھنا خوش آئند ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے