اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر کا چوائس پوسٹنگ کیلئے اثرو رسوخ استعمال کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ

22 Aug 2024
22 Aug 2024

(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چوائس پوسٹنگ کیلئے اثر و رسوخ استعمال کرنے والے افسران و اہلکاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے بالخصوص فیلڈ اسائنمنٹ کے خواہاں افسران و اہلکاروں کی جانب سے اپنی مرضی کی ٹرانسفر و پوسٹنگ کیلئے بیرونی اثر و رسوخ استعمال کرنے کا کلچر دیکھا گیا ہے جو باعث تشویش ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا کہ بیرونی اثر و رسوخ استعمال کر کے اپنی مرضی کی پوسٹنگ کے خواہاں مڈ لیول افسران ادارے کے جونیئر افسران کیلئے کیریئر کے انتخاب سے متعلق غلط ماڈل تشکیل دے رہے ہیں، ایسا رویہ ادارے کی سالمیت کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔

مراسلے کے مطابق یہ بات قابل ذکر ہے کہ بیرونی اثر و رسوخ کا استعمال گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 اور سول سرونٹس (ای اینڈ ڈی) رولز 2020 کی خلاف ورزی ہے، ایف بی آر کے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے ایسا ناگوار رویہ ان کی ملازمت سے برطرفی کا موجب بن سکتا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کہا گیا کہ ایف بی آر نے مستقبل میں اس طرح کا طرز عمل رکھنے والے افسر و اہلکار کو فوری طور پر معطل کرنے اور اس کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت تادیبی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ ایف بی آر افسران و اہلکاروں کی جانب سے ٹرانسفر یا پوسٹنگ کیلئے بیرونی اثر و رسوخ استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تو اسے ”مس کنڈکٹ“ تصور کیا جائے گا جس پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے