کھیل
ارشد ندیم پر انعامات کی بارش نہ تھم سکی،واپڈا سپورٹس کا اولمپک چیمپئن کو 50 لاکھ کا انعام
21 Aug 2024
21 Aug 2024
(ویب ڈیسک) واپڈا اسپورٹس بورڈ کی جانب سےپیرس اولمپکس میں تاریخی کامیابی پر ارشد ندیم کو 50لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک تقریب میں چیئرمین واپڈا اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے پیٹرن انچیف انجینئرلیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی(ریٹائرڈ) نے ارشد ندیم کو کیش ایوارڈ پیش کیا۔چیئرمین واپڈا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی تاریخی کامیابی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ فخر ہے کہ ارشد ندیم کا تعلق واپڈا اسپورٹس بورڈ سے ہے، واپڈا کھلاڑی گزشتہ دو سال میں بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے لئے44گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔