اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت کا ملک بھر میں غیر معیاری پنکھوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

21 Aug 2024
21 Aug 2024

(لاہور نیوز) بجلی بچت کی جانب حکومت کا بڑا اقدام ، ملک بھر میں معیاری پنکھے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں غیر معیاری پنکھوں کو تبدیل کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں دس لاکھ پنکھوں کو تبدیل کیا جائے گا، ایفشننٹ پنکھوں کی قیمت 11 ہزار 500 روپے مقرر ہوگی جبکہ پرانے پنکھوں کو 1500 سے 2000 روپے میں خریدا جائے گا۔

یوں صارف کو ایک پنکھا دس ہزار روپے میں پڑے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے مقامی بنکوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا اور پنکھے صارفین کو دیئے جائیں گے، صارفین متعلقہ بنک ایپ کے ذریعے صارف پنکھا خریدے سکے گا۔

خریدنے کے بعد بنک صارف اور متعلقہ تقسیم کار کمپنی کو آگاہ کرے گی جس کے بعد پنکھے حاصل کیے جاسکیں گے اور تقسیم کار کمپنی ہی پنکھوں کو لگائے گی، پنکھوں کی قیمت بجلی کے بلوں میں ماہانہ بنیادوں پر بھی وصول کی جاسکے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جس گھر میں دس سے بارہ پنکھے لگے ہیں ان کو دو سے تین پنکھے ہی دیے جائیں گے، منصوبے کے مکمل ہونے سے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے