21 Aug 2024
(لاہور نیوز) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بھی گراوٹ کا شکار ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈیکس میں 499 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 78 ہزار 245 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر بھی 4 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 34 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے30 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔