21 Aug 2024
(لاہور نیوز) مہنگائی غریبوں کا امتحان لینے لگی، سرکاری ریٹ لسٹ میں 2 پھل اور 5 سبزیاں مزید مہنگی کر دی گئیں۔
پھلوں میں کیلا درجہ اول 220 روپے، درجہ دوم 160 روپے فی درجن، سیب 500 روپے، آلو بخارہ 380 روپے ، آڑو 350 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں، آم چونسہ 350 روپے کلو میں بیچا جا رہا ہے۔
سبزیوں میں ادرک 595 روپے کے بجائے 720 روپے، لیموں 505 روپے کے بجائے 680 روپے، لہسن 490 روپے کے بجائے 580 روپے کلو بیچا جا رہا ہے، میتھی 380 روپے، شملہ مرچ 300 روپے، بینگن 280 روپے، ٹینڈے 250 روپے اور مٹر 450 روپے فی کلو بیچے جا رہے ہیں۔