21 Aug 2024
(لاہور نیوز) برائلر کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی میں بہتری آنے لگی، مرغی کا گوشت 4 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔
مرغی کے گوشت کی قیمت 591 روپے کلو ہو گئی، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 3 روپے فی کلو کمی ہوئی۔
زندہ برائلر ہول سیل میں 394 روپے جبکہ پرچون مارکیٹ میں 408 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔
ادھر فارمی انڈے ایک روپیہ اضافے سے 298 روپے فی درجن ہو گئے۔