اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پنڈی ٹیسٹ: بنگلا دیش کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف باؤلنگ کا فیصلہ

21 Aug 2024
21 Aug 2024

(لاہور نیوز) بنگلا دیش نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔

میچ صبح 10 بجے شروع ہونا تھا لیکن صبح سویرے سٹیڈیم اور اس کے اطراف میں 10 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث گراؤنڈ گیلا ہو گیا، میچ آفیشلز نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا جبکہ گراؤنڈ کو خشک کرنے کا کام جاری رہا۔

بعد ازاں آفیشلز کی جانب سے معائنے کے بعد ٹاس ہوا جسے جیتنے کے بعد بنگلا دیش نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے روز 48 اوورز کا کھیل ہو گا۔

قومی سکواڈ

پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل ( نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد علی شامل ہیں۔

بنگلا دیشی ٹیم

بنگلا دیش سکواڈ نجم الحسن شانتو (کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، نعیم حسن، شادمان اسلام، شکیب الحسن، شرف الاسلام، سید خالد احمد، تائجو الاسلام اور ذاکر حسن پر مشتمل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے